کوئٹہ اور سوات واقعات کے بعد حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے، محمد احمد لدھیانوی
اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی اور سوات کے واقعات کے بعد حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ بہاولپور میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ کراچی کوئٹہ اور سوات کے واقعات کے بعد اس حکومت کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ملک پر رحم کریں اور کسی ایجنڈے کے نفاذ کیلئے ملک کو مصیبت میں نہ ڈالیں۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت طاہر القادری کی تائید کرنے والی تمام بڑی پارٹیوں نے ان سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے، اگر طاہر القادری کو اس ملک کا خیال ہے تو وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں اور اپنا جمہوری کردار ادا کریں ۔