سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد انتقال کرگئے ہیں،وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے،تین دن قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسلام آباد ایف ٹین کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم رات ایک بجے کے قریب اُنہیں دِل کا دورہ پڑا جو جان لوا ثابت ہوا ، وہ75سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، اُن کے جسد خاکی کو اسلام آبا دسے پشاور منتقل کیا جارہا ہے، جہاں سے اُن کی میت کونوشہرہ میں ان کے آبائی علاقے زیارت کاکاصاحب لے جایا جائے گا۔قاضی حسین احمد1938میں ضلع نوشہر ہ کے گاوٴن زیارت کاکامیں پیدا ہوئے،وہ1970میں جماعت اسلامی کے رکن بنے اورمیاں طفیل کے بعدجماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے،قاضیء حسین مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے آخری سربراہ بھی رہے۔ |
سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد انتقال کرگئے
Related Articles
- تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا زبیر الحسن کاندھلوی انتقال کر گۓ
- سجاول : شیر کراچی علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب حادثے میں زخمی
- دارلعلوم دیوبند کے استاد مولانا فرید الزمان کیرانوی وفات پا گئے ہیں
- بہاولپور : قائد اہلسنت علامہ احمد لدھیانوی کی گاڑی کو حادثہ
- کوئٹہ : ٹریفک حادثہ تبلیغی جماعت کے ٦ ساتھی شہید
- کوئٹہ : معروف عالم دین مولانا عبداللہ ذاکری کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔
Labels:
حادثات