Home » » تمام جماعتوں کا اتفاق کل کراچی میں مکمل ھڑتال

تمام جماعتوں کا اتفاق کل کراچی میں مکمل ھڑتال


سازش کے تحت روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہے، قاری حنیف جالندھری




    کراچی میں بے گناہ افراد کے قتل اور علمائے کرام کی پے درپے شہادتوں کے خلاف وفاق المدارس کی اپیل پر 8 فروری بروز جمعہ کو ہڑتال کی جائے گی، تمام دکانیں ،تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی، وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے مدارس کے ذمہ داران، مساجد کے ائمہ وخطبائ، طلباءاور تاجر برادری سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہےں۔ ہزاروں بے گناہ لوگوں کا خون بہہ چکا، آئے روز علمائے کرام کی شہادتیں ہوتی ہیں ،اہلِ مدارس کو ہراساں کیا جاتا ہے، ایسے میں وفاق المدارس نے پر امن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے حالات کو سدھارنے کی کوشش نہ کی گئی تو معاملہ قابو سے باہر ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں علمائے کرام اور کراچی کے سنجیدہ حلقوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کراچی میںقیام ِ امن کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی اور اب بھی پر امن احتجاج کریں گے ،انہوں نے مدارس کے طلبائ، عوام، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے 8 فروری کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے حالات میںوفاق المدارس کی پرامن ا حتجاج اور پڑتال کی اپیل کو کامیاب بنانا ہمارا دینی، ملی اور قومی فریضہ بھی ہے۔ اس لیے تمام اہلیانِ کراچی شہر قائد میں بہتے خون کو روکنے کے لئے اپنااپنا حصہ ضرور ڈالیں اور ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔




ہڑتال حکومتی اور قانونی اداروں کے دروازے پر انصاف کے لئے دستک ہے، مفتی محمد نعیم




جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اہل مدارس ،علماکرام وطلبہ کی ٹارگٹ کلنگ کے مذموم واقعات پرحکومتی بے حسی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف جمعہ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مدارس دینہ کی کال پر پرامن ہڑتال کی کال کامیاب بناکرحکمرانوںسے علماءکرام اور طلبہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی ہڑتال حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دروازے پر دستک ہے، حکومت نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائی تو راست اقدام پر مجبور ہوںگے، ہم طلبہ علماءکو صبر کی تلقین کرتے تھک چکے ہیں آخرحکومتیں ہماری خاموشی کو کب تک ہماری کمزوری سمجھ کر علماءکے قاتلوں کو چھوٹ دیتے رہے گی۔




جمعیت علماءاسلام  کا بروز جمعہ کو کراچی میں ہڑتال کا اعلان


  جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کے رئیس دار الافتاءمفتی عبد الحمید دین پوری ، مفتی صالح محمد کاروڑی اور ان کے رفقاءاور ان کے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک اور سندھ حکومت علماءکے قتل کی ذمہ دار ہے۔ 

جمعیت علماءاسلام جمعہ کو مفتی عبد المجید دین پوری اور ان کے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف یوم احتجاج منائےگی۔ اہل کراچی علماءکرام اور شہریوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ حکومت علماءاور معصوم شہریوں کا قتل عام بند کرائے۔ علماءکی قاتل حکومت سندھ ہے۔ اگر علماءکرام اور مدارس عربیہ کے طلبہ کے قتل عام کو بند نہ کیا گیا تو اہل مدارس سڑکوں پر ہونگے۔






علماءکےقاتلوںکی عدم گرفتاری کےخلاف کراچی میںاحتجاجی تحریک اورہڑتال کی بھرپورحمایت کرتےہیں

علامہ محمد احمد لدھیانوی


اگرجمعہ کےھڑتال کےبعدبھی اھلسنت کےساتھ ظلم وزیادتی جاری رھاتوتمام مدارس کادرس وتدریس مدارس میں نہیں بلکہ کھلےعام روڈوںپرھوگی

علامہ غازی اورنگزیب فاروقی


تمام علماءایک پلیٹ فارم بناۓ. جسمیںمسلک کےخلاف ھونےوالی کاروائیوںکی روک تھام ھوسکے.
علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب کابنوری ٹاون میںعلماءکےاجلاس سےخطاب




جمعیت علماءاسلام (س) کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان، کارکنان کل ہڑتال کو کامیاب بنائیں، مولانا اسعد تھانوی



   جمعیت علما اسلام (س) سندھ کے امیر اور متحدہ دینی محاذ و دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا اسعد تھانوی نے بھی جمعہ کو ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ کل (جمعہ کو) کی پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ 

گلشن اقبال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ سندھ حکومت علماءکرام کی ٹارگٹ کلنگ روکنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے پورے شہر میں علما کرام اور مدارس کے طلبا کو چن چن کرانتہائی بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے، ہم نے حکومت کی توجہ باربا ر اس جانب مبذول کرائی لیکن ہمارے مطالبات پر عمل درآمدنہ ہوا لہٰذا اب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے احتجاج کا سلسلہ اسی وقت رکے گا جب علماءکرام کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اجلاس سے جے یو آئی کے رہنماﺅں کراچی ڈویژن کے امیر مولانا الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عثمان یار خان، حافظ احمد علی، پیر لیاقت علی شاہ رحمانی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی میں دندناتے ہوئے سفاک دہشت گردوں نے کراچی میں قتل و غار ت گری کا بازار گرم کر کھا ہے، لیکن حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری حکومتی مشینری ان دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے جو دن دہاڑے علماءکرام کواپنی وحشت اور بربریت کا نشانہ بناتے ہیں اور فراف ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلسل علماءکرام کا قتل عام حکومت سندھ کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے، کراچی میں ایک لمبے عرصے سے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کوئٹہ میں گورنر راج نافذ کرنے والی حکومت نہ جانے کون سی آفت کا انتظار کررہی ہے ،دنیا جانتی ہے کراچی میں کوئٹہ سے بدتر حالات ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں غیر جانبدار گورنر کا تقر کرکے فی الفور گورنر راج نافذ کیا جائے۔
.




   آل کراچی تاجر اتحاد، الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد، پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے جمعہ کو کاروبار و اسکول بند رکھنے اور ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام (ف) نے شہر میں علماءکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن نے بھی کل الیکٹرونکس مارکیٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ کل صبح سے شام 4 بجے تک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی۔ ادھر پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کے موقع پر ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel