Home » » دیوبند مکتبہ فکر کی تمام جماعتوں کا اتحاد

دیوبند مکتبہ فکر کی تمام جماعتوں کا اتحاد




دیوبند مکتبہ فکر تمام جماعتوں کے قائدین نے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب کے ہاتھ پر بیعت کرکے نئی تحریک کا اعلان کردیا
علماء کرام اور طلباء کے پے درپے قتل عام پر جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں آج دیوبند مکتب فکر کی تمام جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر،مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی،مفتی تقی عثمانی،علامہ اورنگزیب فاروقی کے علاوہ دیگر جید اکابر ین کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سے تمام دیوبند کی جماعتوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہوگا، اور عہد کیا کہ آج سے تمام دیوبند کی جماعتیں مل کر اس عالمی سازش کا مقابلہ کریں گی،
پہلے مرحلے میں جمعہ کو ہڑتا ل کا اعلان کیا گیا، جس میں دیوبند مکتبہ فکر تمام جماعت جمعیت علماء اسلام،اہلسنت والجماعت،انصار الامہ،جماعت الانصارمل کر اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے،دوسرے مرحلہ پرتمام کراچی کے مدارس دینیہ اپنے اپنے علاقوں میں علماء اور طلباء کوسڑکوں پر درس و تدریس کا آغاز کریں گے، مولانا سلیم اللہ خان کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے تمام جماعت کے قائدین نے عہد کیا کہ وہ اب مرحلہ وار اس تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔
علماء ،طلباء ،مذہبی کارکنوں اور عام شہریوں کے قتل ،مساجد و مدارس پر حملوں کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک اور8فروری کوہڑتال ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی برطرفی کامطالبہ کیا جائے گا۔

Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel