Home » » Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par رضاخانی تحریف نمبر13.14.15,

Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par رضاخانی تحریف نمبر13.14.15,


رضاخانی تحریف13
ملفوظات کی اصل عبارت
سیدی محمد بن عبد الباقی زرقانی فرماتے ہیں کہ انبیاءعلیھم الصلوة والسلام کی قبور مطہرہ میں ازواج مطہرات پیش کی جاتی ہیں اور وہ ان سے شب باشی فرماتے ہیں۔﴾ملفوظات حصہ دوم ،ص 276﴿
غور فرمائیں ازواج مطہرات کا پیش کرناظاہرہے یہ پیش کرنااللہ ہی طرف سے ہوگا اور پھر الفاظ پر غور فرمائیں”شب باشی فرماتے ہیں“ اگر میں کہوں کہ احمد رضاخان صاحب کی بیگم صاحبہ کو ان کے والد احمد رضاخان کی قبر میں پیش فرماتے ہیں تاکہ وہ ان سے شب باشی کرسکیں یا کسی کمرے میں ان کے والد صاحب ان پر پیش فرماتے تھے اور وہ ان سے شب باشی کرتے تھے تو بریلوی حضرات شور کریں گے کہ آپ ہمارے حضرت کی گستاخی فرمارہے ہیں۔
جدید ایڈیشن میں اس گستاخی پر ایسا پردہ ڈالا گيا کہ باوجودکوشش کے بھی اب یہ عبارت آپ کونہیں ملے گی۔
دعوت اسلامی کے غازيوں کاکارنامہ
ملفوظات حصہ دوم ص 263 پر یہ ملفوظ موجود ہے مگر متنازعہ عبارت کوحذف کردیا گياہے۔
رضاخانی تحریف 14
ملفوظات کی اصل عبارت
عرض:یہ دعا کہ اللہ وہابيوں کو ہدايت کرے جائز ہے یا نہیں
ارشاد:وہابیہ کیلئے دعافضول ہے ۔﴾ملفوظات ،حصہ دوم ،ص 286﴿
غور فرمائیں احمد رضاخان صاحب بغض میں کس قدر آگے چلے گئے کہ اپنے ماننے والوں کو یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ ان کیلئے ہدايت کی دعا بھی نہ کروحالانکہ بڑے سے بڑے کافر کے لئے اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ اس کاہدايت پاجانا سرخ اونٹوں کے ملنے سے بہتر ہے حضور ﷺمصلی پر بيٹھ کر ابوجہل جسے امت کے فرعون کالقب ملا کیلئے ہدايت کی دعا رو رو کررہے ہیں مگر احمد رضاخان کے دل کابغض ديکھیں۔
بریلوی دعوت اسلامی کے غازيوں کا کارنامہ
موجودہ بریلوی حضرات نے اس سراسر غير اسلامی ملفوظ کو ملفوظات سے نکال دیا ہے ملاحظہ ہو ص374۔
رضاخانی تحریف15
ملفوظات کی اصل عبارت
مولوی احمد رضاخان صاحب فرماتے ہیں کہ
امنت بالذی امنت بہ بنواسرائیل میں ایمان لایا اس پر جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے
ایک طرف توبریلوی احمد رضاخان صاحب کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ ان کے حافظے کا یہ عالم تھا کہ چودہ سو سال کی کتابيں حفظ تھيں ان کا قلم نکتہ برابر خطا کرجائے اللہ نے ناممکن بناديا دوسری طرف ان کو قرآن بھی صحيح طور پر یاد نہ تھااور اکثر اپنی کتابوں میں غلط آیا ت لکھ ديتے تھے بلکہ ان کے کمزور حافظے پر تو باقاعدہ کتابيں لکھی گئی ہیں۔اب اسی آیت کودیکھ لیں سورہ یونس کی اس آیت کوغلط لکھا گيا اسمیں کتابت کی غلطی کا بہانہ بھی نہیں چلے گا اس لئے کہ ملفوظات کے تمام ایڈیشنز میں یہی غلطی ہے پھر ترجمہ بھی اسی غلط آیت کے مطابق کیا گيا ہے۔
بریلوی دعوت اسلامی کے غازیوں کا کارنامہ
موجودہ بریلوی حضرات نے اس آیت اور اس کے ترجمہ کوٹھيک کرکے اپنے ”اعليحضرت“ کی اصلاح فرمادی مگر بڑی خاموشی کے ساتھ جو اچھی بات نہیں۔ملاحظہ ہو ملفوظات ،حصہ سوم ، ص ۸۸۳ ،مکتبة المدینہ۔
Share this article :

Post a Comment

 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel