Home » » کوئٹہ: تبلیغی مرکز(فاروقیہ مسجد) میں دھماکہ، تین افراد شہید

کوئٹہ: تبلیغی مرکز(فاروقیہ مسجد) میں دھماکہ، تین افراد شہید


بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع تبلیغی مرکز(فاروقیہ مسجد) کے اندر نماز عصر کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کوئٹہ سےالآسرچینل کے نمائندہ فضل حق میر  کے مطابق جمعرات کی شام کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع تبلغی مرکز مسجد فاروقیہ میں شب جمعہ کے لیے جانے والے افراد کی بہت بڑی تعداد تبلیغی مرکز جامعہ فاروقیہ میں موجود تھی اور وہ نماز عصر میں مصروف تھے کہ اس دوران مسجد کے ایک پول کے ساتھ رکھا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کامپلیکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے باعث شہادتوں  میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بلوچستان میں تبلیغی مرکز پر ہونے والے پہلا حملہ ہے ۔
بم دھماکے کے بعد مرکز میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی ۔
واضح رہے اس سے قبل سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے پر ہونے والے حملے بھی مدرسے اور طلباءکو ٹارگٹ کرنے کے پہلے واقعات تھے جن کے بعد اب تبلیغی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel