Home » » پندرہویں صدی اور قادیانی بدحواسیاں

پندرہویں صدی اور قادیانی بدحواسیاں


پندرہویں صدی اور قادیانی بدحواسیاں
س… جناب مولانا صاحب! پندرہویں صدی کب شروع ہو رہی ہے؟ باعث تشویش یہ بات ہے کہ بندہ نے قادیانیوں کا اخبار “الفضل” دیکھا، اس میں اس بارے میں متضاد باتیں لکھی ہیں، چنانچہ موٴرخہ ۷/ذی الحجہ ۱۳۹۹ھ، ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۹ء کے پرچہ میں لکھا ہے کہ: “سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث نے غلبہٴ اسلام کی صدی کے استقبال کے لئے جس کے شروع ہونے میں دس دن باقی رہ گئے ہیں ایک اہم پروگرام کا اعلان فرمایا ہے۔”
مگر الفضل ۱۲/ذی الحجہ ۱۳۹۹ھ، ۳/نومبر ۱۹۷۹ء کے اخبار میں لکھا ہے کہ سیدنا و امامنا حضرت خلیفة المسیح الثالث پر آسمانی انکشاف کیا گیا ہے کہ پندرہویں صدی جس کی ابتداء اگلے سال ۱۹۸۰ء میں ہو رہی ہے، اور ربوہ کے ایک قادیانی پرچہ “انصار اللہ” نے ربیع الثانی ۱۳۹۹ھ، مارچ ۱۹۷۹ء کے شمارے میں “چودہویں صدی ہجری کا اختتام” کے عنوان سے ایک ادارتی نوٹ میں لکھا ہے:
“اسلامی کیلنڈر کے مطابق چودہویں صدی کے آخری سال کے چوتھے ماہ کا بھی نصف گزرچکا ہے، یعنی آج پندرہ ربیع الثانی ۱۳۹۹ھ ہے اور چودہویں صدی ختم ہونے میں صرف ساڑھے آٹھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے، پندرہویں صدی کا آغاز ہونے والا ہے (گویا محرم ۱۴۰۰ھ سے)۔”
آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ پندرہویں صدی کب سے شروع ہو رہی ہے، اس ۱۴۰۰ھ سے یا اگلے سال محرم ۱۴۰۱ھ سے؟ یا ابھی دس سال باقی ہیں؟
ج… صدی سو سال کے زمانہ کو کہتے ہیں، چودہویں صدی ۱۳۰۱ھ سے شروع ہوئی تھی، اب اس کا آخری سال محرم ۱۴۰۰ھ سے شروع ہو رہا ہے، اور محرم ۱۴۰۱ھ پندرہویں صدی کا آغاز ہوگا۔ باقی قادیانی صاحبان کی اور کون سی بات تضادات کا گورکھ دھندا نہیں ہوتی؟ اگر نئی صدی کے آغاز جیسی بدیہی بات میں بھی تضاد بیانی سے کام لیں تو یہ ان کی ذہنی ساخت کا فطری خاصہ ہے، اس پر تعجب ہی کیوں ہو․․․؟
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel