Home » » ظہورِ مہدی اور چودہویں صدی

ظہورِ مہدی اور چودہویں صدی


ظہورِ مہدی اور چودہویں صدی
س… امام مہدی ابھی تک تشریف نہیں لائے اور پندرہویں صدی کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
ج… مگر امام مہدی کا چودہویں صدی میں ہی آنا کیوں ضروری ہے؟
س… علاوہ اس کے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے ثابت ہے کہ ہر صدی کے سرے پر ایک مجدد ہوتا ہے۔
ج… ایک ہی فرد کا مجدد ہونا ضروری نہیں، متعدد افراد بھی مجدد ہوسکتے ہیں اور دین کے خاص خاص شعبوں کے الگ الگ مجدد بھی ہوسکتے ہیں، ہر خطہ کے لئے الگ الگ مجدد بھی ہوسکتے ہیں۔ حدیث میں “من” کا لفظ عام ہے، اس سے صرف ایک ہی فرد مراد لینا صحیح نہیں اور ان مجددین کے لئے مجدد ہونے کا دعویٰ کرنا اور لوگوں کو اس کی دعوت دینا بھی ضروری نہیں اور نہ لوگوں کو یہ پتہ ہونا ضروری ہے کہ یہ مجدد ہیں، البتہ ان کی دینی خدمات کو دیکھ کر اہل بصیرت کو ظن غالب ہوجاتا ہے کہ یہ مجدد ہیں۔
س… حضرت مہدی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام چودہویں صدی کے باقی ماندہ قلیل عرصہ میں کیسے آجائیں گے؟
ج… مگر ان کا اس قلیل عرصہ میں آنا ہی کیوں ضروری ہے؟ کیا چودہویں صدی کے بعد دنیا ختم ہوجائے گی؟ جناب کی ساری پریشانی اس غلط مفروضے پر مبنی ہے کہ: “حضرت مہدی رضی اللہ عنہ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام دونوں کا چودہویں صدی میں تشریف لانا ضروری تھا، مگر وہ اب تک نہیں آئے۔” حالانکہ یہ بنیاد ہی غلط ہے، قرآن و حدیث میں کہیں نہیں فرمایا گیا کہ یہ دونوں حضرات چودہویں صدی میں تشریف لائیں گے، اگر کسی نے کوئی ایسی قیاس آرائی کی ہے تو یہ محض اٹکل ہے، جس کی واقعات کی دنیا میں کوئی قیمت نہیں، اور اگر اس کے لئے کسی نے قرآن کریم اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیا ہے تو قطعاً غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ اس سے دریافت فرمائیے کہ چودہویں صدی کا لفظ قرآن کریم کی کس آیت یا حدیث شریف کی کس کتاب میں آیا ہے؟
نوٹ:… جناب نے اپنا سرنامہ ایک “پریشان بندہ” لکھا ہے، اگر آپ اپنا اسم گرامی اور پتہ نشان بھی لکھ دیتے تو کیا مضائقہ تھا؟ ویسے بھی گمنام خط لکھنا، اخلاق و مروت کے لحاظ سے کچھ مستحسن چیز نہیں۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel