یہ ایک **اردو اسلامی نیوز ویب سائٹ** ہے جہاں علمائے دیوبند کے بیانات، پاکستان و بھارت کی اسلامی خبریں، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کی تازہ اردو نیوز، مشہور مدارس و جامعات (دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم کراچی، جامعہ بنوریہ، جامعہ فاروقیہ) کی معلومات، اسلامی کتب، رسائل اور وفاق المدارس کے نتائج مستند انداز میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین

بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 20/08/2022 | 9:38 pm

 


ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے گھر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20جنوری 2008 میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن  کی طرف سے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی عدالتی فیصلہ کو ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ ملزمان میں سے ایک ملزم نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس  پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی  سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔

اس حوالے سے مقامی کلیٹر سوجال میاترا کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ طور پر ملزمان کی سزا میں کمی کی منظوری دی۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے فیصلہ سےآگاہ کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے۔

واضح رہے کے گجرات حملوں کے وقت 19سالہ بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھی، واقعے کے خلاف مقامی پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر بلقیس بانونے نیشنل ہیومن رائٹس کمشین سے مدد کی اپیل کی  تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کی درخواست پر سی بی آئی کو واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

Al Asir Channel الآسر چینل


 

Click Here

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، وادی میں ہڑتال

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 15/08/2021 | 12:50 pm

 


سرینگر: بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ  مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے۔

کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا تاہم آج حریت کانفرنس کی اپیل پر پوری وادی میں عام ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر بند ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار

دوسری جانب مودی سرکاری نے احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لوگوں کو رابطوں سے روکنے کےلیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ ان سب اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے جب کہ سڑکوں پر سناٹے کا راج ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں

طور خم سرحد پر بھی طالبان کا قبضہ؛ بارڈر سیل


Al Asir Channel الآسر چینل

طور خم سرحد پر بھی طالبان کا قبضہ؛ بارڈر سیل

 


پشاور: طور خم سرحد پر طالبان نے قبضہ کرکے بارڈر بھی بند کردیا۔ 

اطلاعات کے مطابق چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان سرحد سیل کردی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

   اس خبرکوبھی پڑھیں بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان نے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا اور باب دوستی پر اپنا پرچم لہرا دیا، اس حوالے سے طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن میں وہ سرحدی گیٹ سے ملحقہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے اور چوکیوں پر پرچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Al Asir Channel الآسر چینل


بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار - Al Asir Channel


ازبکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی۔

اس حوالے سے ازبک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے مذکورہ 84 افغان فوجی زخمی تھے، جنہوں نے ازبک حکام سے طبی مدد مانگی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مدح صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ مطالباتی جلوس - Sunni Ulama Council Quetta Balochistan

کراچی - شیعہ دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی


Al Asir Channel الآسر چینل


تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 20/11/2020 | 4:14 pm


لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، وہ گزشتہ پانچ روز سے علیل تھے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، انہیں طبیعت علیل ہونے پر فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف فیض آباد انٹرچنیج پر احتجاج کے بعد دو روز قبل ہی خادم رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی نے حکومت سے مذاکرات کیے تھے۔ اسی دھرنے میں انہوں ںے کارکنوں سے کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اس کے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔


خاندانی ذرائع کے مطابق  مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔
ان کی وفات کے بعد ملک بھرسے کارکنان کا ان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے




Al Asir Channel

کراچی - شیعہ دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 14/11/2020 | 4:48 pm


13-11-2020

دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار 

کراچی
سی ٹی ڈی سول لائن کی حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کاروائی، انچارج سی ٹی ڈی

فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار،
مظہر مشوانی

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد سے ہے،
انچارج سی ٹی ڈی

کراچی۔ملزمان میں آغا حسن اور  سید محمد علی رضا نقوی شامل،
مظہر مشوانی

ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار،
انچارج سی ٹی ڈی

گرفتار ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،
مظہر مشوانی

شعیہ دہشتگرد تنظیم سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی

اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،
مظہر مشوانی

سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی



یہ خبر بھی پڑھیئے


الآسر چینل
Al Asir Channel

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 13/11/2020 | 2:30 am

 

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

انتہا پسند  گروپ داعش نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ قبرستان الحواجات میں بدھ کو ایک تقریب پر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق داعش نے جمعرات کو اپنی خبررساں ایجنسی اعماق پر ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جدہ میں گذشتہ روز قبرستان میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔اس وقت وہاں تقریب میں یورپی ممالک کے سفارت کار شریک تھے۔

مکہ ریجن کے ترجمان سلطان الدوسری نے کہا ہے کہ ’’ سکیورٹی حکام نے اس ناکام اور بزدلانہ حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اس وقت جدہ گورنری میں واقع قبرستان میں منعقدہ تقریب میں فرانسیسی قونصل بھی شریک تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں یونانی قونصل خانے کا ایک ملازم اور سعودی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا ہے۔اب واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔‘‘

سعودی حکام کے مطابق قبرستان میں یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا تھا جب مختلف غیرملکی سفارت خانوں کے ارکان وہاں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے۔

الریاض میں فرانس ، یونان ، اٹلی ، برطانیہ اور امریکا کے سفارت خانوں نے گذشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے حکام کی اس حملے اور اس کے ذمے داروں کے خلاف تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔

ان سفارت خانوں نے اس حملے کے فوری بعد سعودی حکام کا ان کے سریع الحرکت ردعمل پر پر شکریہ ادا کیا تھا۔انھوں نے حملہ کی جگہ پر موجود ہر شخص کی مدد کی۔سعودی سکیورٹی فورسز نے قبرستان کا فوری طور پر محاصرہ کر لیا تھا اور اس کو محفوظ بنالیا تھا۔

العربیہ کے مطابق الخواجات قبرستان میں برطانوی اور پرتگیزی فوجیوں سمیت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد مدفون ہیں۔



مزید خبریں پڑھئیے






Al Asir Channel

جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو مرکزی ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا


پشاور: نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرنے پر جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو مرکزی ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا۔

اطلاعات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی شوریٰ نے حافظ حسین احمد کی جگہ اسلم غوری کو قائم مقام ترجمان مقرر کردیا اور نواز شریف کے بیانیے کی نفی کرنے پر حافظ حسین احمد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا، مولانا عبدالقیوم کی سربراہی میں معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے کوئٹہ میں بیان سے اختلاف کیا تھا، جے یو آئی نے حافظ حسین کے بیان کو ذاتی قرار دے کر لاتعلقی کی تھی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شوریٰ کا طویل اجلاس ہوا تھا، فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے فیصلوں سے متعلق شوریٰ کو بریفنگ دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا تھا۔

جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ان لوگوں کو بھی ٹھہراتا ہوں، جو اس قسم کے لوگوں کولاکر مسلط کرتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ  نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے، مرحوم قاضی حسین احمد اور عمران خان کو بلایا اور الیکشن کے بائیکاٹ پر لگا دیا اور اپنا مؤقف بدل دیا۔


مزید خبریں پڑھئیے





Al Asir Channel



ایران 'زینبیون'ملیشیا کے ذریعے کیسے پاکستان کو بلیک میل کر رہا ہے؟

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 10/11/2020 | 5:26 pm


ایران 'زینبیون'ملیشیا کے ذریعے کیسے پاکستان کو بلیک میل کر رہا ہے؟

ایرانی حکومت اپنے نظریاتی اور تزویراتی اہداف کے حصول اور خطے کے ممالک میں عدم استحکام کے لیے کئی عسکری گروپوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انہی ملیشیاوں‌ میں ایک 'زینبیون بریگیڈ' بھی ہے۔ یہ تنظیم سنہ 2012ء کو ایرانی پاسداران انقلاب نے قائم کی تھی۔ اس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجووں کو شام میں لڑائی کے لیے بھرتی کیا گیا۔ شام میں 'کام' مکمل ہونے بعد جب ان جنگجووں کو واپس ایران لایا گیا تو ایران نے اس گروپ کو پاکستان پر دباو ڈالنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت اور پاکستان کے درمیان تعلقات اتارو چڑھاو کا شکار رہتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے زینبیون بریگیڈ کی آڑ میں ایران اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو بلیک میل کرنا چاہے اور اس گروپ کو پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گروپ کو پاکستان کے لیے 'ٹائم بم' قرار دیا جا رہا ہے۔

سنہ 2011ء کوشام میں صدر بشارالاسد کے خلاف اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک کے بعد ایران نے مقامات مقدسہ کے دفاع کی آڑ میں کئی عسکری گروپ تشکیل دیے۔ان میں ایک 'زینبیون' ملیشیا قائم کی گئی جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجووں‌ کو بھرتی کیا گیا۔ یہ تنظیم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کو براہ راست جواب دہت ھی اور اس نے ایرانی مدد کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے لڑائی میں حصہ لیا۔

شام میں سیاسی اور عسکری تغیرات اور دمشق میں ایرانی اثرونفوذ میں‌ کمی کے بعد افغانستان، عراق، پاکستان اور دوسرے ملکوں سے آئے جنگجووں‌ کو بھی واپس ان کے ملکوں‌ کو بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے مطابق شام سے ایران لوٹنے والے زینبیون بریگیڈ کے دسیوں جنگجو خفیہ اور غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھرتی کیے گئے ان جنگجووں‌ کو اب شام سے واپس پاکستان لایا جا رہا ہے کیونکہ شام میں ایران کو اب ان کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

پاکستانی حلقوں کو تشویش اور خدشہ ہے کہ شام سے واپس آنے والے یہ جنگجو پہلے سے فرقہ واریت کا شکار رہنے والے ملک میں مزید مذہبی منافرت پھیلانے اور خطے میں نئی جنگ کو ہوا دینے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے بعض فرقہ وارانہ فسادات اور واقعات میں ایران کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کی دی جاسکتی ہے جسے پاکستان اور ایران کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔ کلبوشن نے پاکستان کے خلاف جاسوسی کے لیے ایرانی سرزمین کا آزادانہ طورپر استعمال کیا تھا۔



Al Asir Channel

بھارت میں داڑھی نہ منڈوانے پر مسلمان پولیس افسر معطل

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 05/11/2020 | 5:03 pm

 


بھارت میں داڑھی نہ منڈوانے پر مسلمان پولیس افسر معطل

مودی سرکارکے آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ  ظلم اورتعصب کی نئی مثالیں قائم  کی جا رہی ہیں،کہیں گائو رکھشا کے نام مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورکہیں داڑھی رکھنے پر تعصب کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رامالا پولیس اسٹیشن میں مسلمان سب انسپکٹرانتشارعلی کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی جانب سے سب انسپکٹر انتشارعلی پر مسلسل داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جس کے خلاف انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا اورآئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔

سب انسپکٹرکی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مسلمان سب انسپکٹرکو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کر دینے کے معاملے پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔


فرانس میں نامعلوم افراد کا حملہ، جامع مسجد کی سنگین بے حرمتی

Written By Hidayat Ullah Farooqi on 04/11/2020 | 1:45 pm

 بدھ 4 نومبر 2020

پیرس: شمالی فرانس میں نامعلوم حملہ آور مسجد میں خنزیر کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور نے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پر ایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے دو کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اور فرار ہوگئے۔

فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اور مقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔



Al Asir Channel
الآسر چینل
 

پشاور جلسے میں دہشت گردی ہوئی تو وزیر اعظم پرمقدمہ درج کرائیں گے، مولانا عبدالغفورحیدری

 


 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم کے خلاف درج کرائی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم، وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور،سیف اللہ نیازی سمیت دیگر وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لیناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم ،وزیرِداخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف درج کرائی جائے گی۔

 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel