Home » » اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس، شام کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس، شام کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس، شام کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان



جدہ … مکہ مکرمہ میں اسلامی ممالک کے سربراہان کے خصوصی اجلاس کے دوسرے روز اہم فیصلے متوقع ہیں، شام کی رکنیت معطل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کی سربراہی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کر رہے ہیں۔اجلاس میں صدر آصف علی زرداری سمیت 57 اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ صدر زرداری کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ منگل کو اجلاس کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں شام کا بحران، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امہ کی یکجہتی کیلئے مسلم ممالک کے سربراہان نے خطاب کیا۔ امکان ہے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کی وجہ سے اسلامی تعاون تنظیم سے شام کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ 


Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel